فراڈ کیس، فرد جرم عائد کرنے کیلئے مشی خان 6 جنوری کو عدالت طلب

 Mishi Khan

Mishi Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) راولپنڈی کی عدالت نے اداکارہ مشی خان کو دھوکہ دہی اور فراڈ کیس میں فرد جرم عائد کرنے کیلئے چھ جنوری کو طلب کر لیا۔

راولپنڈی کے تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے مشی خان کے خلاف دھوکہ دہی اور فراڈ کے مقدمے میں چالان جمع کرا دیا ہے جس پر راولپنڈی کے علاقہ مجسٹریٹ نیو ٹاؤن یاسر عرفات نے اداکارہ مشی خان کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے چھ جنوری کو طلب کر لیا ہے۔

ایک نجی ہسپتال کی ڈاکٹر اداکارہ مشی خان کیخلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرا رکھا ہے۔

مشی خان پر الزام ہے کہ انہوں نے رقم وصول کرنے کے باوجود اشتہار میں کام کیا نہ ہی رقم واپس کی۔