دھاندلی کی تحقیقات: انکوائری کمیشن کی کارروائی آج پھر ہو گی

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے انکوائری کمیشن کی کارروائی آج پھر ہوگی۔ سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان بیان قلم بند کرائیں گے۔

چیف جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں قائم کمیشن عام انتخابات میں منظم دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کر ررہاہے۔ پیر کے روز تحریک انصاف، مسلم لیگ ن اور بی این پی عوامی کے وکلا نےسابق چیف سیکریٹری بلوچستان اور موجودہ سیکریٹری الیکشن کمیشن بابریعقوب فتح محمد ملک پر جرح مکمل کر لی۔

الیکشن کمیشن کے وکیل نے سیکریٹری پر کوئی جرح نہیں کی۔ انکوائری کمیشن نے بیلٹ پیپرز کے استعمال سے متعلق فارم 15 کا ریکارڈ فراہم کرنے کے لیے الیکشن کمیشن سے آج جواب طلب کر لیا ہےجب کہ 2013 میں عام انتخابات کے وقت سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان کا بیان بھی قلم بند کیا جائے گا۔