مشر فری ڈسپنسری میں مریضوں کو سہولیات فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے۔ ڈاکٹر تصور حسیہن مرزا

visted mishar free

visted mishar free

جہلم (پریس ریلیز) مشر فری ڈسپنسری میں مریضوں کو سہولیات فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے۔ مخیر حضرات سیاست اور فرقہ واردیت سے بالاتر ہوکر مخلوق خدا کی خدمت کے لئے ہمارا ساتھ دیں۔

ڈاکٹر تصور حسیہن مرزا، تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال میڈیا کلب پاکستان کے زیر اہتمام مشر فری ڈسپنسری بمقام نکودراڈا منگلا روڈ گزشتہ روز مرکزی صدر کا دورہ اور ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر ظفر اقبال جوئیہ سے ملاقات۔ ملاقات میں ہومیوپیتھک میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال جوئیہ نے مشر فری ڈسپنسری ک نکودر منگلا روڈ کے مسائل اور ضرویات کے متعلق مرکزی صدر ڈاکٹر تصور حسین مرزا کو بریف کیا۔

اس موقع پر ڈنگہ کے نامور ڈاکٹر خالد محمود خان کی طرف سے ادویات کا تحفہ ملنے پر شکریہ اد کیا گیا اور دعا کی گئی اللہ پاک ڈاکٹر خالد محمودخان کا صدقہ جاریہ قبول و منظور فرمائے آمین۔

ڈاکٹر تصور حسین مرزا نے کہا ماہانہ میٹنگ میں مخیر حضرات کی خدمات کے اعتراف میں سرٹیفیکٹ جاری کئے جائیں گئے تا کہ مخیر حجرات کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔