ڈاکٹر ثمرہ خرم، ڈسٹرکٹ کوارڈینٹر ایم این سی ایچ پروگرام سے فارغ، ڈسٹرکٹ ہسپتال رپورٹ کرنیکا حکم

Kasur

Kasur

قصور (بیورو رپورٹ) ڈاکٹر ثمرہ خرم، ڈسٹرکٹ کوارڈینٹر ایم این سی ایچ پروگرام سے فارغ، ڈسٹرکٹ ہسپتال رپورٹ کرنیکا حکم، تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے ایم این سی ایچ پروگرام کی ڈسٹرکٹ کوارڈینٹر ڈاکٹر ثمرہ خرم کو متعددشکایات اور مالی بے ضابطگیوں کی بناء پر انہیں فوری طور پر چارج چھوڑنے اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال میں وومن میڈیکل افیسر کے طور پرکام کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں اس سلسلہ میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ، ڈاکٹر ثمرہ خر م گریڈ 17میں تھی اور جعلسازی سے گریڈ 18کے طور پر مرعات لے رہی تھیں۔

جن پر گزشتہ 3ماہ سے انکوائریاں چل رہی تھیں، دوسری جانب انکے خاوند ملک خرم نصراللہ بھٹی کے خلاف سرکاری ہسپتال سے لکڑی چوری ،بجلی چوری ،مار کٹائی کے مقدمات تھانہ مصطفی آباد میں درج ہیں ،اور وہ اہلیان علاقہ اور اپنے دوست احباب کو میاں حمزہ شہباز شریف کا دست راست بتاتا ہے ،انہیں مسلم لیگ ن کا یونین کونسل دفتوہ تک کاٹکٹ بھی نہیں جاری کیا گیاتھا اور انہیںجھوٹوں کی بنا پر طیب رضوی نے تاریخ ساز شکست دی تھی ، ڈاکٹر ثمرہ خرم ڈیوٹی سے غیرحاضر رہیں اور اب ٹرانسفرڈ رکوانے کیلئے سرگرم عمل ہوگئی ہیں۔