آزاد نیوکلیئر ریگولیٹر کے قیام سے قبل بھارت کو یورینیم فروخت نہ کی جائے: آسٹریلوی پارلیمانی کمیٹی

Australian Parliamentary Committee

Australian Parliamentary Committee

سڈنی (جیوڈیسک) آسٹریلیا کی پارلیمانی کمیٹی نے تجویز دی ہے کہ آسٹریلیا کی جانب سے بھارت کو اس وقت تک یورینیم برآمد نہیں کرنا چاہیے جب تک وہ آزادانہ نیوکلیئر ریگولیٹر نہ بنالے۔

کمیٹی نے دونوں ملکوں کے درمیان انرجی معاہدے کیلئے مزید تحفظات کا مطالبہ کیا۔ مودی اور آسٹریلوی وزیراعظم ٹونی ایبٹ نے گزشتہ سال ستمبر میں بھارت کو یورینیم کی فروخت کا معاہدہ کیا تھا۔

آسٹریلیا کو یورینیم برآمد کرکے متوقع طور پر 1.22 ارب امریکی ڈالر آمدنی حاصل ہوگی تاہم پارلیمانی کمیٹی نے زور دیا ہے کہ یورینیم برآمد کرنے سے قبل ایٹمی عدم پھیلائو اور تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے مزید اقدامات کرنا ضروری ہے۔