آزادی ہر انسان کا بنیادی حق ہے

Freedom

Freedom

تحریر : عتیق الرحمن
آزادی ہر انسان کا بنیادی حق ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو اشرف المخلوقات پیدا کیا ہے اور اسلامی تعلیمات میں بنیادی حکم دیا گیا ہے کہ ہر انسان کی جان مال، عزت آبرو، عقل و نسل اور مذہب کا تحفظ فراہم کیا گیاہے۔یہی وجہ ہے کہ اسلامی معاشرے میں امیر و غریب،کالے اور گورے کی تفریق ختم کردی گئی۔

بنی نوع انسان کو مرد و عورت سے پیدا کیا گیا اور انہیں گروہوں میں تقسیم کیا گیا تاکہ ایک دوسرے کو جان پہچان سکیں،اللہ کے ہاں عزت والا صرف پرہیز گار ہو۔عدل و انصاف کا ایسا پھریرا بلند کیا گیا کہ نبی اکرمۖ نے فرمایا کہ جو جرم کریگا اس پر حد نافذ کر دی جائیگی۔

خواہ وہ فاطمہ بنت محمد ہی کیوں نہ ہواور اسی طرح آپۖ نے مسلمانوں کو ہدایت اپنے بھائی کی مدد کرو خواہ و ظالم ہو یا مظلوم اور ظالم کی مدد کرنے کا مطلب یہ ہے کہ اس کو ظل سے روک دیا جائے۔سیدنا عمرفاروق نے اپنے ایک والی کو یہ کہہ کر سرزنش کی کہ آپ نے کب سے انسانوں کو اپنا غلام سمجھ لیا ہے جبکہ ان کی مائوں نے انہیں آزاد جنا ہے۔

پاکستان کے 70واں یوم آزادی کے موقع پر ضرورت ہے کہ اسلامی تعلیمات پر صمیم قلب کے ساتھ عمل کیا جائے اور ملک کے ہرہر شہری کو انسانی اور اسلامی بنیادوں پر ملنے والی آزادی اظہار،آزادی مذہب و دین،جان مال و عزت اور آبرو اور عقل و نسل کی حفاظت یقینی بنایاجائے۔اور ملک میں آئین و قانون کی بلادستی بلاتفریق رنگ و نسل اور قوم کے قائم کی جائے۔

تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں اور ملک کے مقتدر ادارے باہم الفت و محبت کا رشتہ استوار کرکے ملک و ملت کا نام روشن کرکے بلند کرنے کی سعی کریں۔دعا اللہ تعالیٰ ملک و ملت کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت فرمائے۔آمین

Atiq ur Rehman

Atiq ur Rehman

تحریر : عتیق الرحمن
atiqurrehman001@gmail.com
0313-5265617