تحریک آذادی کشمیر کے بزرگ رہنما۔شہید کشمیر مقبول بٹ کے ساتھی اور چیئرمین لبریشن فرنٹ امان اللہ خان آج راولپنڈی کے ایک ہسپتال میں انتقال کرگئے

Amanullah Khan

Amanullah Khan

اسلام آباد (یاسر رفیق) تحریک آذادی کشمیر کے بزرگ رہنما۔شہید کشمیر مقبول بٹ کے ساتھی اور چیئرمین لبریشن فرنٹ امان اللہ خان آج راولپنڈی کے ایک ہسپتال میں انتقال کرگئے۔انکی عمر84 سال تھی۔ساری زندگی انہوں نے ریاست جموں وکشمیر کی خود مختاری اور آذادی کے لئے جدوجہد کی۔وہ تین جلدوں پر مشتمل شہرہ آفاق کتاب جہد مسلسل کے مصنف تھے علاوہ ازیں انہوں نے ہزاروں

مضامین لکھے اور پمفلٹ شائع کئے۔ریاست کے آر پار اور پاکستان میں انکی رحلت کے سبب غم کی لہر دوڑگئی ہے