فرانسیسی میگزین اسلام مخالف متنازعہ مواد کی اشاعت پر خاصا بدنام تھا

Charlie Hebdo Attack

Charlie Hebdo Attack

پیرس (جیوڈیسک) چارلی ہیبڈو سیاسی طنز و مزاح پر مشتمل مواد شائع کرنے والا فرانسیسی میگزین ہے جس نے 1970 سے اپنی اشاعت کا آغاز کیا۔

میگزین سے زیادہ تر بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے صحافی وابستہ ہیں جو عام طور پر دائیں بازو کی سیاسی جماعتوں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔

میگزین کیتھولزم، اسلام، یہودی ازم پرشدید تنقید سے بھی گریز نہیں کرتا۔ میگزین نے سب سے پہلے 2006 میں گستاخانہ مواد شائع کیا جس پر عالم اسلام میں سخت ردعمل ظاہر کیا گیا۔

3 نومبر 2011 کو میگزین نے توہین آمیز خاکے شائع کئے جس پر مسلم دنیا میں شدید رد عمل سامنے آیا۔ 2012 میں بھی اس میگزین نے ایسی گستاخانہ حرکت کی کئی مسلم ممالک نے باقاعدہ احتجاج ریکارڈ کرایا۔

دنیا کے کئی ممالک میں میگزین کی گستاخانہ جسارت پر شدید مظاہروں کے باوجود فرانسیسی حکومت نے آزادی اظہار کے نام پر میگزین کو کبھی بھی گستاخانہ مواد کی اشاعت پر نہیں روکا۔ میگزین کو کئی بار فائر بموں کا نشانہ بنایا گیا۔ 2011 میں اس کی ویب سائٹ کو بھی ہیک کیا گیا۔