گرینڈ سلیم فرنچ اوپن، اعصام الحق پہلے راؤنڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر

 Aisam-ul-Haq

Aisam-ul-Haq

لاہور (جیوڈیسک) ٹینس سیزن کے دوسرے گرینڈ سلیم فرنچ اوپن کا آغاز اعصام الحق کے لیے ڈراؤنا خواب بن گیا۔ پہلے ہی راؤنڈ میں ہار کر باہر ہو گئے۔

کلے کورٹ ٹینس ایونٹ میں مینز ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میں اعصام الحق اپنے ساتھی کھلاڑی Gilles Muller کے ہمراہ جرمن ٹیم کے مد مقابل ہوئے۔ قومی ٹینس اسٹار کو پہلے راؤنڈ میں چھ تین کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسرے راؤنڈ میں اعصام الحق کی جوڑی نے کم بیک کرتے ہوئے چھ چار سے فتح سمیٹی لیکن فیصلہ کن سیٹ میں اعصام الحق کی ٹیم کو سات چھ سے شکست ہو گئی۔ اعصام اور Muller کی ٹیم دو ایک سے ہار کر ایونٹ سے باہر ہو گئی۔