فرانسیسی پارلیمنٹ نے ملک میں جاری ہنگامی حالت میں 26 مئی تک توسیع کر دی

French Parliament

French Parliament

پیرس (جیوڈیسک) فرانسیسی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں ہنگامی حالت میں توسیع کی قرارداد کے حق میں دو سو بارہ ووٹ ڈالے گئے جبکہ اکتیس ارکان نے اسکی مخالفت کی۔

سینیٹ نے ایک روز پہلے ہنگامی حالت میں توسیع کی منظوری دی تھی۔ فرانس میں 13 نومبر کے پیرس حملوں کے بعد سے ہنگامی حالت نافذ ہے۔

دوسری جانب میوزک بینڈ ایگلز آف ڈیتھ میٹل کے ارکان ایک بار پھر اولمپیا کنسرٹ ہال پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے اپنے مداحوں کا استقبال کیا۔ بینڈ کا کہنا ہے تیرہ نومبر کو ادھورا چھوڑا کنسرٹ مکمل کریں گے۔