دو ماہ بعد فرنچ پولیس نے نہر سے نعش نکال لی

French Police

French Police

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) دو ماہ بعد فرنچ پولیس نے نہر سے نعش نکال لی۔ لین دین کے تنازعہ پر مقتول ریاض احمد کو اپنے ہی دوست نے قتل کر کے نعش نہر میں بہا دی۔

فرنچ پولیس کی شاندار کارکردگی۔ تفصیل کے مطابق تین ماہ قبل اپنے ہی دوست کے ہاتھوں قتل ہونے ریاض احمد جو کہ پاکستان 44 چک منڈی بہاوالدین کا رہائشی ہے کو اپنے ہی دوست نے قتل کر کے نعش نہر میں پھینک دی۔

فرانس پولیس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس اندھے قتل کو ٹریس کر لیا اور نعش ایک نہر سے بر آمد کر لی۔مرحوم ریاض احمد کی نماز جنازہ آج ادارہ منہا ج القرآن میں ادا کر کے نعش پاکستان روانہ کر دی جائے گی۔

مرحوم ریاض احمد کے فرانس میں مقیم بھتیجے شہباز احمد نے بتایا کہ فرانس پو لیس مصروف تفتیش ہے اور قاتلوں تک جلد پہنچ جائے گی۔