فرانسیسی پولیس کادہشت گرد گروپ پکڑنے کا دعویٰ

French Police Arrest

French Police Arrest

پیرس (جیوڈیسک) فرانس میں پولیس نے دہشت گرد گروپ پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔حکام کے مطابق ایک دہشت گرد مبینہ طور پر پیرس میں حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

فرانسیسی وزیر داخلہ برنارڈ کیزینیوو Bernard Cazeneuve نے بتایا کہ پولیس نے پیرس کے نواحی علاقے میں کارروائی کے دوران چار افراد کو گرفتار کر لیا ہے جن کا آپس میں تعلق ہے۔

گرفتار افراد میں سے ایک 28 سالہ نوجوان پر شبہ ہے کہ وہ پیرس میں حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا تھا ،گرفتار افراد شام میں داعش کے جنگجوؤں سے رابطے رہے ہیں۔

فرانسیسی وزیر داخلہ کے مطابق گرفتار افراد سے تحقیقات جاری ہیں ۔ پیرس میں گزشتہ سال نومبر میں دہشت گرد حملوں میں 123افراد ہلاک ہو گئے تھے۔