فرانسیسی صدر کے ساتھ قریبی تعاون چاہتے ہیں، انگیلا میرکل

Angela Merkel

Angela Merkel

آخن (جیوڈیسک) جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے کہا ہے کہ وہ نو منتخب فرانسیسی صدر ایمانوئیل ماکروں سے قریبی تعاون کی خواہاں ہیں اور یہ کہ جرمنی اور فرانس یورپی پالیسی کی تشکیل کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

چانسلر میرکل نے آج بیلجیئم کی سرحد کے قریب واقع جرمن شہر آخن میں کہا کہ جرمنی نہ صرف فرانس کی ہر طرح مدد کرے گا بلکہ فرانس کی ہمراہی میں یورپ کے لیے راہِ عمل تشکیل دے گا۔

فرانس کے نو منتخب صدر ایمانوئیل ماکروں اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے ایک دن بعد پیر چودہ مئی کو برلن میں جرمن چانسلر سے ملاقات کریں گے۔