فرانس کے صدر فرانسوا کی کیوبا کے صدر راول کاسترو سے ملاقات

Francois and Raul Castro

Francois and Raul Castro

ہوانا (جیوڈیسک) فرانس کے صدر فرانسوا اولاند نے ہوانا میں کیوبا کے صدر راُول کاسترو سے ملاقات کی اور کیوبا کی جنگ آزادی کی یادگار پر حاضری دی۔

فرانس کے صدر فرانسوا اولاند 1986 کے بعد کیوبا کا دورہ کرنے والے یورپ کے پہلے حکومتی رہنما ہیں۔ وہ ایک روزہ دورے پر ہوانا پہنچے اور کیوبا کے صدر راول کاسترو سے ملاقات کی۔

اس موقع پر صدر فرانسوا اولاند نے کہا کہ فرانس کیوبا کے ساتھ تعلقات بہتر اور مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے امریکا کی جانب سے کیوبا پر عائد اقتصادی پابندیاں اٹھانے کا بھی مطالبہ کیا۔

اس سے پہلے فرانسیسی صدرکیوبا کی جنگ آزادی کی یادگار پر گئے اور ملک کے لئے قربانی دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔