فرانسیسی صدر میکرون کی پالیسیوں کے خلاف پرتشدد مظاہرے

Protest

Protest

پیرس (جیوڈیسک) فرانسیسی صدر میکرون کی پالیسیوں کے خلاف ریلوے ورکرز سڑکوں پر نکل آئے، پیرس میں پرتشدد مظاہرے، آٹھ پولیس اہلکار زخمی، جھڑپوں میں متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

صدر میکرون کی نئی پالیسیوں کے خلاف فرانس کےمختلف شہروں میں احتجاج کیا گیا۔ پیرس میں احتجاج کے دوران مظاہرین آپے سے باہر ہو گئے، اس دوران اور پولیس کے ساتھ ان کی جھڑپیں ہوئیں اور توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔

ریلوے ورکرز نے احتجاج کے دوران پولیس پر پتھراؤ کیا، بوتلیں پھینکیں اور شدید نعرہ بازی کرتے رہے۔ پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ اور واٹر کینن کا استعمال کیا گیا۔ صدر میکرون کی پالیسیوں کے خلاف فرانس کے متعدد شہروں میں مظاہرے کیے گئے۔