فرانسیسی رومانوی فلم ”اے پرامس” کا ٹریلر جاری

Rick Alan Main

Rick Alan Main

لاس اینجلس (جیوڈیسک) محبت اور دھوکے پر مبنی فرانسیسی رومانوی فلم ”اے پرامس” کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

فلم پہلی جنگ عظیم کے تناظر میں بنائی گئی ہے، اداکار ایلن رِک مین نے ایک جرمن کا کردار ادا کیا ہے جو ایک اہم عہدے پر فائز ہے، دنیا پر جنگ کے سائے منڈلا رہے ہیں اور اسے اپنی ڈیوٹی کی انجام دہی میں گھر سے دور رہنا پڑتا ہے۔

اسکی غیر حاضری میں اسکی اہلیہ اور اسکے شاگرد میں قربت بڑھ جاتی ہے۔ اداکارہ ربیکا ہال نے اسکی بیوی جبکہ رچرڈ میڈن نے شاگرد کا کردار ادا کیا ہے، فلم اگلے برس سولہ اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔