گداگری ،انسانیت کی توہین

Friday

Friday

تحریر: ملک نذیر اعوان
قارئین جمعہ کا دن تھا میں حسب معمول مطالعہ کر رہا تھا ۔دوپہر کاوقت تھا کہ اچانک میرے گھر کے گیٹ پر کسی نے زور سے بیل دی تو جونہی میں نے گیٹ کادروازہ کھولا تو پھٹے پرانے کپڑوں میںایک فقیر مختلف قسم کی آوازیں لگا رہا تھا کہ اللہ پاک آپ کو سلامت رکھے اور آپ کی مشکلیں آسان کر دے تو میں نے فقیر کو پانچ کا سکہ تھمادیا مگر فقیر نے میرے ساتھ ناراضگی کااظہار کیا میں بے بس تھا اس وقت میرے پاس ایک ہزار روپے کی چینج نہیں تھی لیکن فقیر اسی طرح زور زور سے صدائیں لگا رہا تھا پھر میں اندر آیا اور اپنے بھائی سے دس کا نوٹ لے کر فقیر کو دیا اور فقیر نے دعائیں دینا شروع کر دیں

میں آج کل گھر میں ہوتا ہوں سارا دن یہ سین لگے رہتے ہیں کبھی کوئی فقیر آرہا ہے اور بعض اوقات کوئی خواجہ سراوئں کا گروہ آرہا ہے میری یہ کوشش ہوتی ہے کہ میرے دروازے میں جو سائل آئے اس کو خالی ہاتھ واپس نہ کروں جو حسب توفیق ہو اس کو خوش کر دوں چونکہ اسلام میں بھیک ماگناسخت منع ہے مگر یہ لوگ اپنے ہاتھ سے ردزی کمانا عار محسوس کرتے ہیں ہمارے پیارے مدنی آقاۖ کی احادیث مبارکہ ہے جس کا ترجمعہ یہ ہے کہ حلال رززی کمانے والا اللہ پاک کا دوست ہوتا ہے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ سے روایت ہے کہ رسول کریمۖ نے ارشاد فرمایا،،تم میں سے ایک شخص لکڑی کا گٹھا اپنی پیٹھ پر لاد کر لاتا اور اسے بیچ کر گزارا کرتا ہے یہ اس کے لیے اس سے بہتر ہے کہ وہ کسی سے سوال کرے وہ اسے دے یا انکار کرے ایک اورموقع پر آقادو جہاں سرورکائناتۖ نے ارشاد فرمایاآدمی ہمیشہ لوگوں سے سوال کرتا رہتا ہے

Begging

Begging

یہاں تک کہ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کے سامنے اس حال میں آئے گا کہ اس کے چہرے پرکچھ گوشت نہ ہو گا (بحوالہ۔بخاری مسلم)اسلام ہمیشہ محنت کی روزی پر زور دیتا ہے آپ لوگ روزانہ دیکھتے ہیںبازاروں میں،شارعوںاور خاص کر بزرگوں کے مزاروں کے باہربھکاری لوگوں نے ڈیرے جمائے ہوتے ہیں اورصحت مند،ہٹے کٹے جوان مرد اورعورتیںلوگوں سے بھیک مانگ رہے ہوتے ہیں اورانھوں نے اپنا ذریعہ معاش بنایا ہوا ہے یہ معزورلوگوں کا بھی حق مارتے ہیں اکثر ان میں سے چند گروہ جاسوسی بھی کرتے ہیں اور ڈیلی بیس پرہزاروں کے حساب سے یہ شہریوں سے پیسے بٹورتے ہیں اگرآپ غلطی سے ان کی جھونپڑیوں یامحلوں میں چلے جائیں تو آپ کو ضروریات زندگی کی ہر چیز ملے گی باقاعدہ ان کے بینک اکائونٹس ہیںاورہر روز یہ بھاری تعداد میں بینک میں رقم جمع کراتے ہیںیہ لوگ ہاتھ سے روزی کمانا شرم محسوس کرتے ہیں اسلام میںبلا ضرورت کسی کے آگے ہاتھ پھیلانا سخت منع ہے

سرو ر کائنات رحمت دو عالمۖ کا فرمان مبارک ہے ،،جس نے محض مال جمع کرنے کی نیت سے لوگوں سے سوال کیا تو وہ انگارے جمع کررہا ہے اب چاہے وہ زیادہ جمع کرے یا کم کرے ،،اسلام بنیادی طور پر کسب حلال کو ضروری قرار دیتا ہے خلیفہ ثانی حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ بے کار اور مست پڑے رہنے والوں سے بہت ناراضگی کا اظہار فرماتے تھے اور آپ رضی اللہ تعالیٰ فر ماتے تھے کہ کوئی شخص حلال روزی سے دور رہ کر گھر میں نہ بیٹھے اور اللہ سے دعا کرے کہ اللہ مجھے حلال طریقے سے روزی کمانے کی توفیق عطا فرمائے۔اسلام ہمیشہ محنت کی روزی پر زور دیتا ہے ارشاد نبوی ۖ ہے کہ اگر کوئی شخص پودا لگاتا ہے یا اپنی کھیتی میں بیج بوتا ہے اور پھر اس کا پھل کوئی انسان ،پرندہ،چوپائیہ کھاتا ہے تو یہ بھی اس کا صدقہ خیرات ہے

اسی طرح ایک اور حدیث میں ہے جو شخص شام کو مزدوری کر کے تھکا ہوا آتا ہے وہ اس حالت میں رات گزارتا ہے تو اس کی مغفرت کر دی جاتی ہے معاشرے سے اس لعنت کو ختم کرنے کے لیے ہم سب کو مل کر اجتماعی کوشش کرنی ہے اورجو لوگ حقیقی ضرورت مند ہیں ان کی مدد کرنی چاہئے اور ہمیشہ کے لیے اس کا معاشرے سے خاتمہ کرنا ہو گا تاکہ امت مسلمہ کی عزت و عظمت کا تحفظ برقرار رکھا جائے اور ہمیشہ کے لیے گداگری کا خاتمہ کیا جائے اور اللہ پاک پوری امت مسلمہ کو ہدایت نصیب فرمائے کہ وہ گداگری کی اس بری رسم کو درست اقدامات کے ذریعے سے نمٹا سکیں آمین۔۔۔۔اللہ پاک آپ کا حامی و ناصر ہو

Malik Nazir Awan

Malik Nazir Awan

تحریر: ملک نذیر اعوان