دوستی بس کے بعد سمجھوتا ایکسپریس بھی بحال

Samjhota Express Starts Again

Samjhota Express Starts Again

لاہور (جیوڈیسک) سمجھوتا ایکسپریس ایک ہفتے کے تعطل کے بعد لاہور ریلوے اسٹیشن سے بھارت کے لئے روانہ ہو گئی،ٹرین کی روانگی سے پاکستان اور بھارت کے درمیان سڑک اور ٹرین کا رابطہ مکمل بحال ہو گیا۔

سمجھوتاایکسپریس آج صبح اپنے معمول کے وقت کے مطابق صبح 8 بجے لاہورر یلوے اسٹیشن سے واہگہ کے لئے روانہ ہوئی تو پاکستان میں رُکے ہوئے بھارتی مسافروں کی جان میں جان آئی۔

واہگہ ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کی امیگریشن اور جانچ پڑتال کے بعد یہ ٹرین بھارت کیلئے روانہ ہو جائے گی، سمجھوتا ایکسپریس اور دوستی بس سروس بھارتی صوبے ہریانہ میں ہنگاموں کےباعث بھارت کی درخواست پرمعطل کی گئی تھی۔

سمجھوتا ایکسپریس ہفتے میں 2 بار پیراور جمعرات کو بھارت کیلئےروانہ ہوتی ہے ،ہنگاموں کےباعث گزشتہ پیرکو ٹرین بھارت نہیں جا سکی تھی۔