بوچھال کلاں کی خبریں 14/11/2016

Buchal Kalan

Buchal Kalan

بوچھال کلاں (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے متوالوں کی مایوسی قائدین کسی بھی کام پر انہیں جھنڈی دیکھا رہے ہیں تفصیل کے مطابق مسلم لیگی متوالوں کی بڑی تعداد نے یہاں اخبار نویسوں کو بتایا کہ وہ کسی کام کے لئے قائدین کے پاس جاتے ہیں تو انہیں جھنڈی کرا دی جاتی ہے اس وقت مسلم لیگی قائدین سمیت تمام لوگ صرف پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے ورکروں کے کام کرتی ہے جس کی وجہ سے تمام مسلم لیگی ورکروں میں مایوسی کی لہر دوڑ چکی ہے انہوں نے کہا کہ اگر یہی حال رہا تو اگلے الیکشن میں ورکرز کی بڑی تعداد مسلم لیگ ن کو خیر آباد کہ جائے گی انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بوچھال کلاں (نامہ نگار )بوچھال کلاں سے للہ روڈ کی تعمیر کا آغاز 2oنومبر کو ہو گا سیتھی ہائوس کے ترجمان نے ہمارے نمائندہ کو بتایا کہ بوچھال کلاںسے للہ موٹروئے کا سنگ بنیاد جو15نومبر کو رکھا جانا تھا محرم کی وجہ سے اب 20نومبر کو رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ اس کے بعد میانی سے سردھی روڈ کا افتتاح بھی ہو گا اور میانی اڈا کی توسیع کا کام بھی شروع کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ علاقہ ونہار کے ترقیاتی کاموں کے لئے ایک ارب روپے کے فنڈ منظور ہو چکے ہیں جن سے علاقہ ونہار میں ترقیاتی کام کرائے جائیں گے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بوچھال کلاں (نامہ نگار) علاقہ ونہار کے تجارتی مرکز میانی اڈا پر ناجائز تجاوزات کی بھر مار نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے گھنٹوں ٹریفک بلاک رہنا معمول بن چکا عوام اور ٹرانسپورٹر پریشان تفصیل کے مطابق عوام کی بڑی تعداد نے یہاں میڈیا کے نمائندوں کو بتایاکہ علاقہ ونہار کی بڑی تجارتی منڈی ہے میانی ادا پر ناجائز تجاوزات مافیا نے انتظامیہ کی ملی بھگت سے اپنے پنجے مضبوطی سے گاڑ رکھے ہیں دکانداروں نے دوکانوں کے سامنے ٹھیے لگوا کر ان کی باقائدہ کرائے کی وصولی شروع کر رکھی ہے اور ان ٹھیہ بانوں نے سڑک کنارے تک مکمل قبضہ جما رکھا ہے تجاوزات کی وجہ سے خوشاب چکوال روڈ کئی کئی گھنٹے بلاک رہتا ہے ٹریفک میں ایمبولینس گاڑیاں بھی پھنسی رہتے ہیں عوام نے انتظامیہ اور حکام بالا سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

بوچھال کلاں (نامہ نگار )
ریاض احمد ملک بوچھال کلاں