مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 20/3/2016

Lalyani News

Lalyani News

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ممتاز قادری نے سولی پر چڑھ کر کامیابی حاصل کی ہم اس کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار حضرت علامہ مفتی محمد اقبال چشتی صوبائی امیر جماعت اہلسنت نے مدرسہ گلزار حبیب تعلیم القرآن و الحدیث مصطفی آباد میں منعقدہ شان مصطفی ۖکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب کی صدارت حضرت علامہ پیر محمد اکرم الزاھری فاضل جامعہ الازھر مصر نے کی، تقریب میں حضرت علامہ حافظ محمد صدیق نقشبندی پرنسل جامعہ غوثیہ بدوکی، حضرت علامہ مولانا مفتی انعام اللہ نوری اشرفی، حضرت علامہ مولانا پیر محمد الیاس قادری، حضرت علامہ غلام محمد نوری، حضرت علامہ غلام مصطفی، حضرت علامہ محمد ندیم جیلانی ودیگر علما کرائم کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی میاں محمد نذیر، محمد الیاس خان، میاں محمد لطیف، چوہدری محمد مقبول، غلام مصطفی تھے، مقررین نے ممتاز قادری کو پھانسی دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غازی ممتاز قادری ایک سچا عاشق رسولۖ تھا جس کو پھانسی دینے والی حکومت جلد ختم ہو جائے گی جبکہ ممتاز قادری کو امت مسلمہ ہمیشہ یاد رکھے گی، مقررین نے غازی ممتاز قادری کے نام پر مذکورہ مدرسہ میں ایک ایک بچہ داخل کروانے کی اپیل کی، انتظامیہ نے آنے والے علما کرام اور معزز مہمانوں سے پھولوں کی پتیوں سء شاندار استقبال کیا، تقریب میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) نواحی گائوں لکھنیکے میں کرنٹ لگنے سے پانچ بچوں کا باپ جاں بحق،تفصیلات کے مطابق پانچ بچوں کا باپ محمد عباس گرل مشین سے سوراخ نکال رہا تھا کہ اچانک کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا،