فرنس آئل پر پابندی، صنعتی پیداوار میں کمی کا باعث

Furnace Oil

Furnace Oil

کراچی (جیوڈیسک) فرنس آئل کے استعمال پر پابندی کے باعث نومبر 2017 میں بڑی صنعتوں کی پیداوار گراوٹ کا شکار ہوگئی، وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے 5 ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں ترقی کی شرح 7٫2 فیصد ہو گئی۔

دوسری جانب نومبر 2017 میں صنعتی پیداوار گزشتہ نومبر کے مقابلے 2 فیصد گھٹ گئی، ماہرین کا کہنا ہے کہ بجلی گھروں میں فرنس آئل کے استعمال پر پابندی سے ریفائنری سیکٹر متاثر ہوا۔

اس کے علاوہ مرمتی کام کے باعث کھاد کی فیکٹری عارضی طور پر بند ہونے سے مجموعی طور پر نومبر میں بڑی صنعتوں کی پیداوار گزشتہ سال کے مقابلے گراوٹ کا شکار ہوئی۔