فرنس آئل کی قیمت میں اضافہ، بجلی مہنگی ہونے کا امکان

Furnace Oil

Furnace Oil

کراچی (جیوڈیسک) فرنس آئل کی قیمت میں 900 روپے تک کا اضافہ، قیمتیں بڑھ جانے سے بجلی مزید مہنگی ہو سکتی ہے۔

درآمدی فرنس آئل کی قیمت 25 ہزار 986 روپے سے بڑھ کر 26 ہزار 886 روپے جبکہ مقامی فرنس آئل کی قیمت 29 ہزار 311 روپے روپے سے بڑھ کر 30 ہزار 181 روپے فی میٹرک ٹن ہو گئی ہے۔ اس طرح فرنس آئل کی قیمتوں میں 900 روپے تک کا اضافہ ہو گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق پاور اسٹیشنوں میں استعمال ہونے والے ایندھن کی قیمتوں میں اضافے سے مستقبل میں بجلی کے دام مزید بڑھ جانے کا امکان ہے ۔