سرگودھا: وین اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم، 3 افراد جاں بحق

Accident

Accident

سرگودھا (جیوڈیسک) شاہ پور روڈ پر تیز رفتار وین مخالف سمت سے آنے والی موٹر سائیکل سے ٹکرانے کے بعد بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی۔

حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار عکاش اکرم، خاتون راشدہ بی بی، گاڑی میں سوار خاتون ممتاز بیگم جاں بحق ہو گئے۔

حادثہ میں ہائی ایس ڈرائیور سمیت 4 افراد زخمی ہوئے۔ جن کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔