فیروزوالا میں گاڑی سے مردہ مرغیوں کا 20 من گوشت برآمد، 5 افراد گرفتار

Arrested

Arrested

فیروز والا (جیوڈیسک) پیٹرولنگ پولیس اورمحکمہ لائیواسٹاک نے کوٹ عبدالمالک کے قریب ایک گاڑی سے مردہ مرغیوں کا 20 من گوشت برآمد کرتے ہوئے 5 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

مطابق فیروزوالا کے علاقے کوٹ عبدالمالک میں خان پورنہرکے قریب پیٹرولنگ پولیس اورمحکمہ لائیواسٹاک نے ایک گاڑی کی تلاشی کے دوران بڑی مقدارمیں مردہ مرغیوں کا 20 من گوشت برآمد کرلیا۔

محکمہ لائیواسٹاک کے حکام کا کہنا ہے کہ مردہ مرغیوں کا گوشت شیخوپورہ سےلاہورلایاجارہاتھا، اس کارروائی میں ملوث 5 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔