گال ٹیسٹ میں سری لنکا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ

Gal Test

Gal Test

گال (جیوڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری گال ٹیسٹ کے دوسرے روز میزبان ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ کا پہلا روز بارش کی نذررہا جب کہ دوسرے روزبھی بارش کے باعث میچ وقت پرشروع نہ ہوسکا تاہم موسم صاف ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تاخیرسے ٹاس ہوا اورکپتان مصباح الحق نے ٹاس جیتنے کے بعد فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد مہمان ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔

قومی ٹیم میں محمد حفیظ، احمد شہزاد، یونس خان، اظہرعلی، اسد شفیق، سرفرازاحمد، وہاب ریاض، جنید خان، ذوالفقار بابر اور یاسر شاہ شامل ہیں۔ سری لنکا کی جانب سے انجیلو میتھیوز ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں کمار سنگاکارا، ڈیموتھ کرورارتنے، کشال سلوا، لیھرو تھرمانے، کتھرووان ویتھاناگ، دنیش چندیمل، دھیماکا پراساد، دلروان پریرا، رنگانا ہیرات اور نوان پرادیپ شامل ہیں۔