کھیل کے میدان پر قبضے کے خلاف کورنگی کے مکینوں کا احتجاج

Karachi

Karachi

کراچی : کورنگی نمبر4 35 -Bجے ایریا میں قائم وسیع و عریض کھیل کے میدان پر لینڈ مافیا کے قبضے کے خلاف علاقہ مکینوں اور نوجوانوں کا احتجاج ،13جنوری 2016ء کو گرائونڈ سے قبضہ ختم کرانے کی عدالتی احکامات کے باجوود اب تک گرائونڈ پر قبضہ برقرار ہے۔

علاقہ مکینوں نے کمشنر کراچی، ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی اور ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی سے اپیل کی ہے کہ کورنگی نمبر4 35-B جے ایریا میں وسیع و عریض گرائونڈ جو کہ علاقہ نوجوانوں اور عوام کو صحت مند تفریحی سرگرمیوں کی فراہمی کا واحد ذریعہ ہے۔

اس پر سے لینڈ مافیا کا قبضہ اور تعمیرات فوری ختم کرائیں تاکہ علاقے کے نوجوان صحت مند سرگرمیوں کا حصول ممکن بنا سکیں علاقہ مکینوں اور کھیل سے وابستہ کلبوں کے نمائندوں نے کہاکہ سرکاری اراضی، کھیل کے میدانوں پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کے عدالتی احکامات کے باجود کورنگی نمبر4 35 -B جے ایریا میں قائم وسیع وعریض کھیل کے میدان پر قبضہ قابل افسوس ہے۔