سندھ گیمز کے لئے کراچی شوٹنگ بال ٹیم کے ٹرائلز کا اعلان

Karachi Shooting Ball

Karachi Shooting Ball

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان نے کراچی میں منعقد ہونے والے سندھ گیمز کے لئے کراچی شوٹنگ بال ٹیم کے انتخاب کے لئے ٹرائلز کا علان کردیا ،یہ ٹرائلز مورخہ 25 اور 26 فروری 2017ء کو واحد شوٹنگ بال کورٹ کورنگی پر منعقد ہونگے ٹرائلز شام 4 بجے شروع ہونگے۔

حاجی غلام محمد خان نے انٹر نیشنل ریفری سابق قومی شوٹنگ بال کھلاڑی محمد شمیم قریشی کی قیادت میں ایک سلیکشن کمیٹی قائم کردی ہے جس کے اراکین میں چوہدری شریف ،عبدالحق ،عبدالغفار اعوان اور محمد اجمل ہونگے سلیکشن کمیٹی کے کوارڈینٹر سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اطلاعات اور بلدیہ کورنگی کے ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن محمد ارشد ہونگے۔
جاری کردہ :۔محمد ارشد
سیکریٹری اطلاعات،سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن
0333-2354435