کاہنہ میں گیس سے محروم علاقوں کو بہت جلد گیس مہیا کی جائے گی، حاجی بشارت علی رحمانی

Lahore

Lahore

لاہور: مسلم لیگ ن کے چئیرمین، معروف تاجر حاجی بشارت علی رحمانی نے گذشتہ روز اپنی ٹیم کے ہمراہ کینال ویو سوسایٹی فیز ٹو کا افتتاح کیااور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ میاں شہباز شریف اور رانا مبشر اقبال کی قیادت میں ہم کاہنہ میں کو ئی ترقیاتی کام ادھورا نہیں رہنے دے گے ہم شہزادہ روڈ پر نیو گیس پائپ ڈلوانے پر رانا مبشر اقبال کے مشکور ہیں اور امید کرتے ہے جو علاقے گیس سے محروم ہے انکو بھی بہت جلد گیس مہیا کی جائے گی۔

مسلم لیگ ن کی حکومت کے پہلے تین سالوں میںتعمیر و ترقی کے ریکارڈ منصوبے مکمل ہوئے ہیں’ معاشی اشارے بھی کامیابی کی جانب گامزن ہیں’ انہی باتوں کا مقابلہ ڈھونگی گروپ نہیں کرسکتا اور وہ چور راستے ڈھونڈنے میں لگا ہوا ہے، ساہیوال کول پاور پراجیکٹ اور چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور جیسے منصوبوں سے دوست خوش اور دشمن پریشان ہیں۔ سی پیک کے منصوبوں میں پاکستان اور چین کی ترقی اور خوشحالی شامل ہے۔سی پیک جیسے منصوبوں نے مستقبل کی بھی منصوبہ بندی کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے ،روزگار کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں اور ہم بہت جلدتوانائی بحران پر قابو پالیں گے اوریہ سب کامیابیاں چین کے تعاون سے جاری سی پیک منصوبوں کی بدولت ممکن ہورہی ہیں۔ پاکستانی قوم سی پیک منصوبے شروع کرنے اور ملک سے توانائی بحران کے خاتمے میں مدد دینے پر چینی حکومت اور عوام کی احسان مند ہے اور یہاں کام کرنے والے ہر چینی انجینئر اور مزدور کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ اس منصوبے گلے سال جون تک پیداوار شروع ہو جائے گی چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور اور ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کی تیز رفتار تکمیل سے ہم نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں۔ وائس چئیرمین ارشد رضا ایڈوکیٹ ،کونسلرز،محمدسجاد ،ذولفقاراقبال قریشی،عرفان شاہ بھی ہمراہ تھے۔

uc247lahore@gmail.com
lahore 03124828367