گیس 38 فیصد مہنگی کرنے کی منظوری دے دی گئی

Gas

Gas

اسلام آباد (جیوڈیسک) گیس 38 فیصد مہنگی کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ عالمی سطح پر گیس کی قیمتوں میں کمی کے باوجو د حکومت کی جانب سے عوام کو نئے سال کے موقع پر گیس کی قیمتوں میں اضافے کا تحفہ دیا جا رہا ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم جنوری 2016 سے ملک بھر کے گیس صارفین کیلیے گیس 38 فیصد تک مہنگی کرنیکی منظوری دیدی۔ اوگرا نے اس وقت پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزد کشمیر کے گیس صارفین کے لیے ٹیرف میں اضافہ جب کہ سندھ اور بلوچستان کے گیس صارفین کیلیے ٹیرف میں کمی کی منظوری دی ہے لیکن وفاقی حکومت کی جانب سے طے کردہ فارمولے کے تحت جو ٹیرف زیادہ ہوتا ہے پورے ملک میں اس کا اطلاق ہوتا ہے۔