تلہار کی خبریں 9/1/2017

Talhar

Talhar

تلہار (نمائندہ) تلہار شہر میں گیس پریشر کی کمی نے عوام الناس کی زندگی مفلوج بنا کر رکھ دی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے بعد شہریوں کوگیس کے بحران کا سامنہ ہے اس سلسلے میں سٹی پریس کلب کے آگے احتجاج کرتے سانول کنبھار، اشرف میمن، فراز شاھ و دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ گذشتہ کافی دنوںسے روزانہ کھانے کے وقت کے دوران اکثر گیس پریشر کم ہوجاتا ہے جس کے باعث ہمیں سردی میں شدید دشواری کا سامنہ رہتا ہے وقفے وقفے سے گیس کم ہوجانے کی وجہ سے دوپہر اور کبھی کبھی رات کا کھانہ بڑی دیر انتظار کے بعد نصیب ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ بعض اوقات صبح کے ناشتے کے بغیر معصوم بچے اسکول جانے پر مجبور ہوجاتے ہیں گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے ایک بار پھر ہمیں لکڑی کے قدیمی دور کو دہرانہ پڑ رہا ہے دوسری جانب گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے نجی ہوٹلز پر رش بڑہنے لگا ہے جبکہ غریب اور محنت کش طبقہ اکثر بھوکے پیٹ ہی وقت گذارنے پر مجبور ہوگیا ہے شہریوں نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے بالا حکام سے نوٹیس لیکر عوام کا مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہار(نمائندہ) تلہار تحصیل کے مختلف علائقوں میں سردی کی لہر میں شدید اضافہ ہوگیا جس کے باعث گرم کپڑوں اور خشک میوہ جات کی مانگ بڑھ گئی تلہار سمیت سعید پور ، پیرولاشاری، راجو خانانی، غلام شاھ، دکو سمیت دیگر علائقوں میں گذشتہ دو روز سے سردی کی شدت بڑھ گئی ہے جبکہ بیوپاریوں نے بھی موسم کے مطابق گرم کپڑے، انڈے، مرغی، گوشت، مچھلی اور خشک میوہ جات کے دام بڑھادئے ہیں لوگوں کی بڑی تعداد دوکانوں کے بجائے گرم کپڑوں کی خریداری کیلئے لنڈا بازاروں کو ترجیح دینے لگے لوگوں کا کہنا ہے کہ وہاں گرم جیکٹس، جوتے،سوئیٹرز وغیرہ عام دکانوں کے مقابلے کئی گنا سستے ہیں اور کوالٹی بھی بہتر ہے۔