گال ٹیسٹ: بھارت کے ہاتھوں سری لنکا کو 304 رنز سے شکست

India

India

لاہور (جیوڈیسک) گال ٹیسٹ چوتھے روز ہی ختم ہو گیا، سری لنکن ٹیم کو تین سو چار رنز کے بھاری مارجن سے شکست ہوئی۔ بھارت نے 3 وکٹوں پر دو سو چالیس رنز بنا کر دوسری اننگز ڈکلیئر کی۔

کپتان ویرات کوہلی ایک سو تین رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ میزبان ٹیم پانچ سو پچاس رنز کا پیچھا کرتے دو سو پینتالیس پر ہی ڈھیر ہو گئی۔

بھارت نے پہلی اننگز میں چھ سو اور آئی لینڈرز نے دو سو اکیانوے رنز بنائے تھے۔ تین میچز کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 3 اگست سے کولمبو میں کھیلا جائے گا۔