غزہ میں 15 مقامات پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری

Gaza Attack

Gaza Attack

غزہ (جیوڈیسک) اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی طیاروں نے غزہ کی پٹی میں 15 مقامات پر بمباری کی، مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی اہلکاروں پر حملے کے الزام میں ایک فلسطینی کو شہید کر دیا گیا۔

نہ معاہدوں کی پاسداری اور نہ ہی انسانی حقوق کا خیال، اسرائیل نے سیز فائر معاہدے کے ایک دن بعد ہی غزہ کی پٹی میں 15 مقامات پر بم برسا دیے۔

رات بھر وقفے وقفے سے اسرائیلی طیاروں کی بمباری جاری رہی، جس سے فضا میں آگ کے شعلے اور دھویں کے بادل بلند ہوتے رہے۔

اسرائیلی فوج نے الزام لگایا ہے کہ پہلے غزہ کی پٹی سے راکٹ فائر کیا گیا جس کے بعد فضائی کارروائی کی گئی۔

گزشتہ روز مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی اہلکاروں پر حملے کا الزام لگا کر ایک نوجوان کو شہید کردیا گیا تھا۔