گیتا 15 سال بعد بھارت روانہ، ائیرپورٹ پر جذباتی مناظر

Geeta

Geeta

کراچی (جیوڈیسک) گیتا 15 سال بعد کراچی سے اپنے وطن بھارت روانہ ہو گئی، صبا ایدھی، حمزہ ایدھی اور بلقیس ایدھی بھی ان کے ساتھ ہیں، روانگی سے پہلے ایدھی سنٹر میں جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔

آنکھوں میں چمک ، چہرے پر خوشی ، مرادیں اور دعائیں پوری ہوئیں ،گیتا 15سال بعد اپنے دیس چلی گئی۔ گیتا کی روانگی سے پہلے خاصے جذباتی منظر دیکھنے میں آئے۔

بلقیس ایدھی نے گیتا اور اس کے گھر والوں کے لئے بھی تحفے دئیے ، گیتا کو جہاں اپنوں سے ملنے کی خوشی ہے ، وہیں ایدھی سینٹر میں موجود بچوں سے دور ہونے کا دکھ بھی۔

فیصل ایدھی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گیتا پاکستان آتی جاتی رہے گی ، بھارت میں بھی گیتا کا اتنا ہی خیال رکھا جائے گا۔

صبا ایدھی ، حمزہ ایدھی اور بلقیس ایدھی بھی گیتا کے ہمراہ ہیں ، وزارت خارجہ نے بھی گیتا کو سندھی اجرک کا تحفہ دیا ، گیتا بھارت تو چلی گئی لیکن وہ پاکستان میں گزارے دن اور مہمان نوازی کبھی فراموش نہیں کر سکے گی۔