آئندہ جنرل الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف ہی کامیابی حاصل کریگی۔ چوہدری مبشر علی

Ch Mubashar Ali

Ch Mubashar Ali

اوسلو (زاہد مصطفی اعوان) اوورسیز رہنما چوہدری مبشر علی تیر و چک رہنما پاکستان تحریک انصاف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آئندہ جنرل الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف ہی کامیابی حاصل کریگی۔ جھوٹے وعدے اور نعروں سے عوام کو بے وقوف بنانا اب ممکن نہیں رہا۔ باشعور عوام کرپشن ما فیا کی حقیقت جان چکے ہیں۔ حکمرانوں نے چار برسوں میں عوام کو سوائے مسائل اور مہنگائی کے کچھ نہیں دیا۔آئے روز اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، مہنگائی نے عوام کے لئے دو وقت کی روٹی کما نا بھی مشکل کر دیا ہے۔

بے روز گاری نے نوجوانوں کو ما یو س کر رکھا ہے لیکن حکمرانوں کو اپنی جیبیں بھرنے سے فرصت نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پا کستان تحریک انصا ف ہی عوام کی حقیقی ترجمان جما عت ہے ، حکمرانوں کے ستائے عوام اب عمران خان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف نے کرپشن کیخلاف جو مہم شروع کر رکھی ہے ، اس کی وجہ سے ملک بھر کے عوام میں شعور بیدار ہو رہا ہے،عمران خان نے عوام کو سیدھی راہ پر ڈالنے کا تہیہ کر رکھا ہے ، تحریک انصاف آ ئندہ الیکشن میں کا میاب ہو کر کرپشن ما فیا کو شکست دے گی اور ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے موثر اقدامات کر یں گے تا کہ عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ بحال ہو سکے۔