جنرل قمرجاوید باجوہ کو سپہ سالار بنانے کا خیر مقدم کرتے ہیں، مفتی محمد نعیم

karachi

karachi

کراچی: جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے جنرل جاوید قمر باجوہ کو پاک فوج کا سپہ سالار مقرر کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو آرمی چیف کا عہدہ ملنے پر مبار کباد پیش کرتے ہیں۔

ندیم باجوہ خوش قسمت ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے سب مضبوط اسلامی فوجی قوت کا سپہ سالارکے عہدے سے نوازا، امید کرتے ہیں کہ وہ جنرل راحیل شریف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک وملت کا نام روشن اور فوج کے مورال کو مزید بلند کرنے میں کردار ادا کریں گے۔جنرل راحیل شریف کی خدمات ملک وملت کے ناقابل فراموش ہیں۔

انہوں نے ملک دشمن عناصر کو شکست سے دوچارکرنے کے ساتھ افواج پاکستان کو پوری دنیا کی سب سے مضبوط اسلامی فوجی قوت بنانے میں اہم کردار اداکیا اور قمر جاوید باجوہ سے بھی قوم کو بہت سے امیدیں وابستہ ہیں انشاء اللہ وہ قوم کو کبھی ناامید نہیں کریں گے۔