بھارت کو جرات مندانہ جواب

Pakistan Army

Pakistan Army

تحریر: محمد صدیق پرہار
جی ایچ کیو راولپنڈی میں خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہویے جبگ روایتی ہو غیر روایتی ہاٹ اسٹارٹ ہو یا کولڈ اسٹارٹ ہم تیار ہیں۔ پاکستان شہیدوں اورغازیوں کی قربانیوں کی وجہ سے محفوظ ہے۔ پاکستانی میڈیا نے دہشت گردوں کا اصلی چہرہ بے نقاب کیا۔آج پاکستان پہلے سے زیادہ مضبوط، قوم پہلے سے زیادہ پرعزم ہے۔ دہشت گردوں کے مددگاروں اورسہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ دہشت گردوں کو شکست اور ریاست کی بالادستی قائم ہوگئی ہے۔

پاک فوج اقتصادی راہداری کوپایہ تکمیل تک پہنچانے میں کرداراداکرے گی۔افغانستان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پرتشویش ہے۔امن دشمن طاقتیں افغانستان میں امن کی کوششوںکونقصان پہچانے کی کوشش کررہی ہیں۔امن دشمن قوتیں اپنی کوششوںمیںکامیاب نہیںہوں گی۔کشمیربرصغیرکی تقسیم کانامکمل ایجنڈاہے۔ وقت آگیا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوںاورکشمیریوںکی امنگوں کے مطابق اس مسئلہ کوحل کیاجائے۔ مسئلہ کشمیرکوپس پشت ڈال کرخطے میںامن کاقیام ممکن نہیں۔فخرہے جنگی اعتبارسے دنیاکی سب سے بہترین فوج کاکمانڈرہوں۔پاک فوج تمام اندرونی وبیرونی خطرات سے نمٹنے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے۔ہم اپنے شہیدوںکالہوبھی رائیگاںنہیںجانے دیں گے۔

آرمی چیف نے کہا کہ سول ملٹری کوششوں سے کراچی اوربلوچستان میںکافی حدتک امن قائم ہوچکاہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں ٧٠ سال سے ظلم وبربریت کابازارگرم کررکھا ہے۔پاک فوج دشمن کوتباہ کرنے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے۔ وادی کالام میںپانچ روزہ فسٹیول کی تقاریب میں اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف تھے۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اس موقع پرکالام فسٹیول کی انتظامیہ کے لیے پچیس لاکھ روپے کابھی اعلان کیا۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج اورعوام نے امن کی بحالی کے لیے قربانیاں دی ہیں۔فوج کی کوششوںکی بدولت کالام میں تدریسی سرگرمیاں ممکن ہوئیں۔بچوںکی کارکردگی دیکھ کرخوشی ہورہی ہے۔کامیاب آپریشن کے بعدسوات میںمکمل امن قائم ہوچکا ہے۔

فوج اندرونی وبیرونی دفاع کے لیے ہمہ وقت تیارہے۔سوات سے دہشت گردی کامکمل خاتمہ کردیاگیا ہے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کورکمانڈرکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضرب عضب اورکراچی آپریشن کومنطقی انجام تک پہنچاکردم لیں گے۔آرمی چیف کی زیرقیادت جی ایچ کیومیں کانفرنس میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ اموراندرونی وبیرونی سیکیورٹی صور ت حال پرغورکیاگیا۔دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ اورمستقبل کے مجوزہ آپریشنزبارے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔پیشہ وارانہ تیاریوںپراطمینان کااظہارکیاگیا۔اس موقع پربھارتی اشتعال انگیزی کانوٹس لیتے ہوئے کہا گیا کہ بیرونی جارحیت پردشمن کواس کی سوچ سے زیادہ سخت جواب دیں گے۔ملک دشمنوںاوردہشت گردوں کے ہمدردوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کے عزم کااعادہ کیاگیا۔ملک کودہشت گردی سے ہرصورت پاک کرنے کافیصلہ بھی ہوا۔

ریاست کی عملداری قائم کرنے کے لیے مسلح افواج کی کارروائیوںپرغورہوا۔یوم دفاع پرپوری قوم کے بھرپورجذبے پراطمینان کااظہارکیاگیا۔مشرقی سرحدوںکی صورت حال کابھی جائزہ لیتے ہوئے جانیں قربان کرنے والے فوجی افسروں اورجوانوںکوخراج عقیدت پیش کیاگیا۔ یوم دفاع کے موقع پراپنے پیغام میں صدرمملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اورخطے میں امن کے فروغ کاخواہاں ہے۔تاہم کسی بھی جارحیت کاجواب دینے کے لیے اس کی مسلح افواج پیشہ وارانہ صلاحیتوںاوراستعدادکارسے لیس ہیں۔ملکی سلامتی اوراستحکام کے لیے کسی بھی حدتک جانے سے گریزنہیںکیاجائے گا۔ یوم دفاع پاکستان کے موقع پرقوم کے نام اپنے پیغام میں وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ وطن عزیزکی سلامتی اورسا لمیت کاہرقیمت پرتحفظ کریں گے۔دفاع پاکستان پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔ملکی سلامتی اوربقاء کولاحق کسی بھی خطرے کامقابلہ کرنے کے لیے پوری قوم یکجان ہے۔مسلح افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوںمیں اضافہ اورجدت کے لیے کوشاں رہیں گے۔پیشہ وارانہ تیاریوں ،عزم اورہمت سے ہی چمن میں آزادی کے پھول مہک رہے ہیں۔وزیراعظم محمدنوازشریف نے کہا کہ پاکستان پرامن اورذمہ دارایٹمی قوت ہے۔

ہم تمام ہمسایہ ممالک سے برابری کی سطح پرپرامن خوشگوارتعلقات استوارکرنے کے خواہاںہیں۔تاہم دشمن کی سازشوںا ورہتھکنڈوں سے بھی پوری طرح آگاہ ہیں۔ان کاکہناتھا کہ فرض سے لگن اورقومی خدمات کایہ جذبہ آج بھی ہماری مسلح افواج میںموجزن ہے۔ہمارے بہادرافسراورجوان اپنے اسلاف کے نقش قدم پرچلتے ہوئے اندرونی وبیرونی سرحدوںکاکامیابی سے دفاع کررہے ہیں۔سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل (ر) مرزااسلم بیگ نے ایک قومی اخبارکوانٹرویودیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کبھی بھی پاکستان کے ساتھ جنگ نہیں کرے گا۔اگراس نے جنگ کی غلطی کی تومقبوضہ کشمیراورخالصتان آزادہوجائیںگے۔بھارت سرحدی خلاف ورزی کرکے پاکستان کواکسارہا ہے کہ لائن آف کنڑول پرجھڑپیںجاری رہیں۔تاکہ دہشت گردوںکے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب متاثرہو۔انہوںنے کہایہ میں بھی کہوںگاکہ اگربھارت نے پاکستان پرحملہ کیاتویہ ہماری دفاعی جنگ نہیںہوگی۔بلکہ ہم بھارت کی سرزمین پراس کی جسارت کامنہ توڑجواب دیں گے۔ہم ایک باوقارایٹمی طاقت ہیںکسی بھی دشمن کومنہ توڑجواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میںان کاکہناتھا کہ قوم خاطرجمع رکھے تشویش کی کوئی بات نہیں۔اگرچہ ہماری اڑھائی لاکھ فوج قبائلی علاقوںمیں دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑرہی ہے۔لیکن چندہفتوںمیں آپریشن ضرب عضب ختم ہوجائے گااورایف سی علاقہ کاکنٹرول سنبھال لے گی۔اوروہاںمصروف ہماری فوج ایک دن میںمشرقی سرحدوںپرپہنچ سکتی ہے۔

Raheel Sharif

Raheel Sharif

افواج پاکستان اپنی ذمہ داریاںپوری کررہی ہے۔یوم دفاع کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئرچیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم ہرچیلنج کاڈٹ کرمقابلہ کرنے کے لیے متحدہے،متحرک اورفعال فضائیہ بری اوربحری افواج کی بہترین معاون ہے۔ضرب عضب میں تمام اہداف پیشہ وارانہ اندازمیںکامیابی سے حاصل کیے۔٦٥ء کے جذبے کولے کرآگے بڑھ رہے ہیں۔دہشت گردوںکی کمرٹوٹ چکی جلدان کاصفایاکریں گے۔ایئرچیف نے کہا کہ فخرہے کہ مسلح افواج کے ساتھ پوری قوم وطن کے دفاع کے جذبے سے سرشارہے۔یادگارشہداء پرہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کورکمانڈرلیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم نے کہا ہے کہ سرحدی علاقوںمیںبھارتی اشتعال انگیزی ضرب عضب میںکامیابی کاثبوت ہے۔جس میںکلیدی کردارپاکستانی عوام کاہے۔ان کاکہناتھاکہ ہمارے ملک کواس وقت بیشماراندرونی وبیرونی مقابلوںکاسامناہے۔مگرافواج پاکستان اورسیکیورٹی کے دیگرادارے خصوصاًسول آرمڈفورسزاورپولیس کے ساتھ مل کراپنے فرائض کی ادائیگی میں درپیش تمام خطرات کے خلاف سیسہ پلائی دیواربن کرکھڑی ہیںاورہرطرح کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔بستی مخدوم موضع چک مانک کے سپاہی نائیک اقبال حسین شہیدولدمحمدسرورستارہ جرات کی قبرپرحاضری اورسلامی دینے کی خاطررینجرربہاولپورکے کمانڈرکرنل عبدالغفارخصوصی طورپرتشریف لائے۔انہوں نے قبرپرپھولوںکی چادرچڑھائی فاتحہ خوانی کیاورچاک وچوبنددستے نے سلامی دی اس موقع پرانہوںنے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ پوری قوم کوشہداء کی قربانیوں پرفخرہے۔دشمن کے عزائم خاک میںملانے کے لیے پوری فوج بھرپورطریقہ سے تیارہے۔

دشمن ازل سے گیدڑوںکی چال چلتا آیا ہے۔یوم دفاع پاکستان کی گولڈن جوبلی کے موقع پربہادرکینٹ میں منعقدایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈیئرخرم سرفرازخان نے کہا ہے کہ پاک فوج نے جس دلیری کے ساتھ دنیاکے سفاک ظالم اوردشمنوںکامقابلہ کیا ہے اس پرپوری قوم کونازہے۔اورآج پاکستان کاوقاربھی پاک فوج کی انہی قربانیوں کے سبب بلندہواہے۔ انہوںنے کہا کہ اپنی قوم کے کل کے لیے اپناآج قربان کرنے والے ہی ہمارے اصل ہیروہیں۔انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کابہترین طریقہ ان کے خوابوںکی تعبیرہے تاکہ ہم اگلی نسل کوایک محفوظ اورروشن پاکستان پرتحفہ دے سکیں۔انہوںنے کہا عوام ہی پاک فوج کی طاقت اصل سرچشمہ ہیں۔اورپاک فوج کسی بھی بیرونی جارحیت کے لیے ہروقت تیارہے۔ہمارے بیرونی دشمنوںکے آلہ کارہمیں اندرونی طورپرنقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں۔لیکن ہمیںیقین ہے کہ ایسے عناصرکے خلاف جاری ضرب عضب اپنے مقاصدحاصل کرنے تک جاری رہے گا۔انہوںنے پاک فوج کے شہداء کوخراج عقیدت اورغازیوںکوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وجہ سے ہی آجن ہمارے دل خوشی سے لبریزہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میجر(ر)سرفرازاحمدنے کہا کہ بھارت نے اگراب جارحیت کی توپاکستان کی بھارت کے ساتھ فیصلہ کن جنگ ہوگی اورانشاء اللہ اس کے بعدبرصغیرکے نقشے سے بھارت مکمل طورپرغائب ہوجائے گا۔انہوںنے آرمی چیف سے اپیل کی کہ بھارت سے جنگ کی صورت میں سب سے پہلے ٣٥ لاکھ سابقہ فوجیوںکوبھارت کے دانت کھٹے کرنے کی اجازت دی جائے۔کیونکہ اولڈازگولڈ ہوتا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ١٩٦٥ء کی جنگ کے ہیرومیجر(ر) تنویرحسین سیّدستارہ جرات نے کہاکہ شہداء ورثاء پاکستان کے سب سے اعلیٰ شہری ہیںاورشہیدکبھی مردہ نہیںہوتے۔اس لیے ہمیں آج بھی ان کی راہنمائی حاصل ہے۔انہوںنے کہا کہ پاکستانی فوج ایک سیسہ پلائی دیوارکی طرح مضبوط ہے۔دشمن کوکبھی بھی ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی غلطی نہیںکرنی چاہیے۔ میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے مشیرقومی سلامتی سرتاج عزیزنے کہا ہے کہ کوئی بھی پاکستان پرحملہ کرنے کی جرات نہیں کرسکتا۔اگرحملہ ہواتودشمن کوسخت جواب دیاجائے گا۔پنجاب اسمبلی کی ایک قراردادمیں کہاگیا ہے کہ ورکنگ بائونڈری پربھارت کی بلااشتعال فائرنگ اورنہتے شہریوںکاقتل عام قابل مذمت ہے۔یہ ایوان اس اقدام کویواین چارٹراورانسانی حقوق کی خلاف ورزی قراردیتاہے۔یہ ایوان بھارتی جارحیت کامنہ توڑ جواب دینے پرافواج پاکستان کوخراج تحسین پیش کرتا ہے۔پنجاب اسمبلی میں اپنے چیمبرمیں ضلع راجن پورکے وفدسے ملاقات کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی سردارشیرعلی گورچانی نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم افواج پاکستان کی پشت پرکھڑی ہے۔پاکستان کادفاع مضبوط ہاتھوںمیں ہے۔افواج پاکستان ملک دشمن طاقتوںکامقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیارہے۔انڈیاپاکستان پرجنگ مسلط کرنے کی کوشش نہ کرے۔پاکستان کی امن پسندی کوکمزوری نہ سمجھا جائے۔انڈیانے جارحیت کی توبھرپورجواب دیں گے۔لاہورمیںمختلف وفودسے گفتگوکرتے ہوئے نظام مصطفی پارٹی کے مرکزی راہنمااورسابق وفاقی وزیرحامدسعیدکاظمی نے کہاہے کہ سفارت کوششوں کے ذریعے عالمی سطح پربھارت کوبے نقاب کیاجاسکتا ہے۔آرمی چیف نے بھارت کواس کی زبان میں سمجھادیا ہے۔جنگ شروع ہوئی توپورابھارت قبرستان بنادیں گے۔سنی اتحادکونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامدرضا نے کہا ہے کہ بھارت نے جنگ کی تومقبوضہ کشمیراورخالصتان آزادہوجائیں گے۔

بھارت پاکستان پرجنگ مسلط کرکے جنوبی ایشیاء کے امن کوتہہ وبالاکرنے کی کوشش کررہا ہے جبکہ پاکستان خطے میں پائیدارامن کے قیام کے لیے جدوجہدکررہا ہے۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے یوم دفاع پرمنعقدہ تقریب، وادی کالام میں فسٹیول کی اختتامی تقریب اورکورکمانڈرکانفرنس میں بھارت کوجس جرات اورعزم وہمت کے ساتھ منہ توڑ جواب دیا ہے پوری پاکستانی قوم اس پران کوخراج تحسین پیش کرتی ہے۔حاضرسروس وریٹائرڈ فوجی افسروں، علماء کرام اورسیاستدانوں نے بھی اپنے اپنے الفاظ واندازمیں بھارت کوبتادیا ہے کہ ستمبر١٩٦٥ء کی جنگ کوپچاس گزرنے کے بعدبھی پاکستانی قوم دشمن کامقابلہ کرنے کے لیے یکجان ہے۔

Siddique Prihar

Siddique Prihar

تحریر: محمد صدیق پرہار
siddiqueprihar@gmail.com