جنرل راحیل شریف نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

General Raheel Sharif

General Raheel Sharif

ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب کے دورے میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے عمرے کی سعادت حاصل کی۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف بدھ کی شب جدہ سے مکہ مکرمہ پہنچے اور عمرہ کی سعادت حاصل کی، انہوں نے پاکستان کی ترقی، خوشحالی، استحکام اور امت مسلمہ کی سلامتی کی دعائیں کیں۔

جنرل راحیل شریف کے ہمراہ سعودی عرب میں ڈیفنس اتاشی بریگیڈیئر طاہر گلزار ملک اور سعودی پروٹوکول افسران بھی تھے۔ آرمی چیف نے رات مکہ مکرمہ میں ہی گزاری ۔ وہ آج روضہ رسول پر حاضری کے لیے مدینہ منورہ جائیں گے۔