جنرل راحیل شریف کی کامیابیاں

General Raheel Sharif

General Raheel Sharif

تحریر : مسز جمشید خاکوانی
جنرل راحیل شریف نے کل ایپکس کمیٹی اجلاس میں واضح طور پر کہا ہے کہ ہم کشتیاں جلا کر آئے ہیں کراچی کی روشنیاں لوٹانے تک واپس نہیں لوٹیں گے بہت قربانیاں دی ہیں اپریشن دہشت گردوں اور دہشت گردی کی معاونت کرنے والوں کے خلاف ہے جو بلا امتیاز جاری رہے گا آرمی چیف کا کہنا تھا اپریشن کی کامیابی کے لیئے وفاق اور صوبائی حکومتوں کا تعاون ضروری ہے اپریشن کی وجہ سے سیکورٹی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے اس کو دوبارہ خراب نہیں ہونے دیں گے بہت کم لوگ جانتے ہونگے کہ راحیل شریف نے چیف آف آرمی سٹاف بننے سے پہلے ہی پاک فوج کی جنگی ڈاکٹرائن میں دو بنیادی تبدیلیاں کی تھیں۔

پاکستان کے خلاف انڈین جنگی حکمت عملی ” کولڈسٹارٹ ڈاکٹرائن ”کے جواب میں پاک فوج کی جانب سے عزم نو مشقوں کا آغاذ اسی نے کرایا تھااور اسی کے اصرار پر پاکستان کے خلاف لڑنے والے دہشت گردوں کو اولین خطرہ قرار دیا گیا راحیل شریف ہی آپریشن ضرب عضب کے اصل ماسٹر مائنڈ ہیں یہاں تک کہا جاتا ہے کہ وزیر اعظم کو بھی اپریشن کے ایک دن بعد آگاہ کیا گیا اس آپریشن نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے پاکستان بھر سے دہشت گردوں کے تقریباً تمام مراکز صاف کر دیے گئے ہیں فوج میں قائم ٹیکنیکل ونگ کی مہارت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہیکہ دو دن کے اندر ملٹری پولیس کے جوانوں کو شہید کرنے والے ملزموں کا سراغ لگا لیا گیا تاہم ان کے نام صیغہ راز میں رکھے گئے رائع نے پاک ٹی وی ڈاٹ ٹی وی کے نمائندہ اسد مرزا کو بتایا کہ گرفتار ملزمان کا تعلق کراچی کی ایک تنظیم کے عسکری ونگ سے ہے اور انہیں بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کی مدد حاصل ہے۔

Terrorism

Terrorism

ان ملزمان کے انکشافات کے بعد کراچی میں اس نیٹ ورک کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کراچی میں آپریشن تیز کر دیا گیا ہے حساس ادارے نے اس کامیابی پر عسکری قیادت کو بھی آگاہ کر دیا ہے تفصیلات کے مطابق تنظیم کا عسکری ونگ کراچی میں رینجرز کے آپریشن کے بعد حساس ادارے کے اہلکاروں پر حملے کروانے کے لیے خصوصی گروپ تشکیل دے رکھا ہے بتایا گیا ہے کہ موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے ایم اے جناح روڈ پر ملٹری پولیس کی کھڑی گاڑی پر پیچھے سے فائرنگ کی جس میں حوالدار اور لانس نائک شہید ہو گئے قانون نافذ کرنے والے ادارے نے ملزمان کی جانب سے موبائل کے سہولت کار کو گرفتار کیاتاہم دوسری جانب انٹیلی جنس ادارے کے ٹیکنیکل ونگ نے جیوفنسنگ کی مدد سے سہولت کار ،حملہ آوروں اور اس نیٹ ورک کے دیگر افراد کو ٹریس کیا جس کے بعد دو مختلف کاروائیوں میں ملٹری پولیس پر حملہ کرنے والے دونو افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برامد کر لیا گیا ہے۔

سیکورٹی ایجنسی کے ایک اہلکار نے اسد مرزا کو بتایا کہ گرفتار ملزمان انتہائی تربیت یافتہ ہیں اور اس سے قبل بھی کراچی میں کئی بڑی کاروائیاں کر چکے ہیں اس تنظیم کے بھارتی خفیہ ایجنسی را سے رابطوں کے ثبوت ملے ہیں مزید تحقیقات جاری ہیں ذرائع کا کہنا کہ اب یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ پاکستان کی بعض تنظیموں سے را کے بہت گہرے رابطے ہیں اور وہ ملک کے مختلف حصوں خصوصاً کراچی میں دہشت گردی میں براہ راست ملوث ہے اور مقامی گروپوں کو مکمل سپورٹ کرتی ہے ۔اب آتے ہیں جنرل راحیل شریف کی کامیابیوں کی جانب راحیل شریف کے حکم پر پاکستان پہلی بار افغانستان اور انڈیا کی پناہ میں موجود دہشت گردوں کا افغانستان تک پیچھا کیا اور پاکستانی ہیلی کاپٹرز نے کنڑ میں دہشت گردوں کے مراکز پر کامیاب حملے کیئے پشاور سکول حملے کے بعد راحیل شریف نے بطور چیف آف آرمی سٹاف افغانستان کا ایک طوفانی دورہ کیا جس میں مبینہ طور پر افغان حکومت کو اسلام دشمنوں کی پشت پناہی کرنے پر موئثر وارننگ دی۔

نتائج سے خبردار کیا اس بات پر قائل کیا گیا کہ پاکستان افغانستان کے اندر انٹیلی جنس آپریشن کرے گا جس کے نتیجے میں افغان حکومت کو پاکستان انٹیلی جنس کی نشاندہی پر پشاور اسکول حملے میں ملوث پانچ دہشت گرد گرفتار کرنے پڑے ۔سیاستدانوں کے تمام تر تحفظات کے باوجود ان کو سزائے موت کی بحالی اور آرمی کورٹس کے قیام پر مجبور کیا گیا جس پر بعض سیاستدان رو پڑے تھے۔۔۔

اسلام آباد کے قریب ہونے والی ”جمہوری محاذ آرائی ” جس میں لوگ مر رہے تھے کو مداخلت کر کیروک دیا راحیل شریف کی مداخلت کے بعد مظاہرین اور حکومت دونوں ٹھنڈے ہو گئے ملک میں پیٹرول نایاب ہو گیا تو آرمی چیف نے وزیراعظم سے ایک ”اہم ملاقات کی” جس کے فوراً ہی بعد پورے ملک میں پیٹرول دستیاب ہو گیا راحیل شریف اور عاصم باجوہ کی امریکہ برطانیہ کے بعد سفارتی محاذ پر انڈیا کو پے در پے جھٹکے لگے معروف صحافی اور اینکر صابر شاکر کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے جان کیری اس وقت حیران رہ گئے جب ان کو پاک فوج کی جانب سے ”فضل اللہ ” کی ایک انڈین جنرل سے گفتگو سنوائی گئی جس میں انڈین جنرل ٹی ٹی پی کے امیر کو ہدایات دے رہا تھا ساتھ ہی ان کو کئی ایسے ناقابل تردید ثبوت پیش کیئے گئے جن سے ثابت ہوتا تھا کہ ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کو انڈیا کنٹرول کر رہا ہے اس کے علاوہ جان کیری کو ٹھوس شواہد پیش کیئے گئے کہ ایل او سی کی خلاف ورزی بھی انڈیا کی طرف سے ہو رہی ہے۔

جان کیری کے جی ایچ کیو کے دورے کے بعد انڈیا میں سخت بے چینی پائی گئی اور انہیں حیرت ہوئی کہ انڈیا کے لمبے دورے کے بعد جان کیری نے اپنے وعدے کے مطابق پاکستان کو سخت پیغام دینے کی بجائے پاکستانی موقف کی تائید کیوں کی ؟راحیل شریف کی ان کوششوں کے نتیجے میں امریکہ نے پہلی بار ٹی ٹی پی کے امیر مولوی فضل اللہ کو مجبوراًً دہشت گرد تسلیم کر لیا جس پہ انڈیا کو مزید تکلیف ہوئی ۔۔راحیل شریف نے قطر کے شیخ سے اہم ملاقات کی جس کے بعد قطر نے کچھ ایسے اہم فیصلے کیے جو انڈیا کو سخت ناگوار گذرے راحیل شریف کی آمد کے بعد انڈیا بلوچستان میں شکست سے دوچار ہے نہ صرف دہشت گردی کی کاروائیوں میں کمی آئی ہے بلکہ روزانہ کی بنیاد پر دہشت گرد سرنڈر کر رہے ہیں پاکستانی میڈیا پر پہلی بار انڈین ایجنسی را کا نام لیا جانے لگا ہے کشمیر میں پاکستان زندہ باد کے نعرے دوبارہ گونجنے لگے ہیں۔

Operation Zarb-e-Azb

Operation Zarb-e-Azb

یہ راحیل شریف کے چین کے دورے اور آپریشن ضرب عضب کے ہی نتائج ہیں کہ چین نے پاکستان میں وہ سرمایہ لانے کا فیصلہ کر لیا ہے جو مشرف دور میں طے ہوا تھا اکانامک کوریڈور اور اس کے لیے چھیالیس بلیئن ڈالرز کی منظوری پاکستان کو زبردست معاشی استحکام فراہم کر سکتی ہے (جہاں تک نوازشریف کا تعلق ہے یہ قصہ ڈاکٹر شاہد مسعود سے سنیئے کہ نواز شریف کی وجہ سے چین ابھی تک اس پراجیکٹ پہ کام شروع نہیں کر سکا )انہی ملاقاتوں میں راحیل شریف نے چین سے دشمن ملک میں کئی ہزار کلو میٹر اندر تک نگرانی کرنے والے چار جدید ترین اواکس طیاروں کا معاہدہ کیا پہلے پاکستان کے پاس اس قسم کے دو طیارے تھے جن میں سے ایک ٹی ٹی پی نے تباہ کر دیا تھا آرمی چیف کی قیادت میں پاک آرمی نے ایم کیو ایم کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا جس پر الطاف بھائی کی چیخیں پورے پاکستان میں سنی گئیں۔

پہلی بار نائن زیرو پر چھاپہ مارا گیا ،اور متعدد دہشت گردوں کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں جس میں فیکٹری میں مزدوروں کو زندہ جلانے والے بھی شامل ہیں دوسری طرف اس وقت راحیل شریف نے پیپلز پارٹی کی کرپشن اور دہشت گردی پر بھی شکنجہ کس دیا جس پر آصف زرداری بری طرح بلبلا رہا ہے نہ صرف چند دنوں میں اربوں روپے برامد کر لیے گئے ہیں بلکہ مفرور عذیر بلوچ کو بھی پاکستان واپس لایا گیا ہے جس نے اہم ترین انکشافات کیے راحیل شریف نے روس کے اہم دورے کیے وہ کافی عرصے سے روس سے تعلقات بحال کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں پہلی بار روس نے پاکستان کو اسلحے کی فروخت پر سے پابندی ہٹا لی ہے پاکستان میں ابتدائی طور پر دو بلیئن ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

روسی اور پاکستانی افواج کی مشترکہ جنگی مشقوںکا فیصلہ کیا گیا اور سب سے بڑھ کر پاکستان کی ” شنگھائی کو آپریشن آرگنائزیشن میں ”شمولیت کے لیے لائحہ عمل طے کیا جا رہا ہے جس کے بعد پاکستان پر حملہ روس پر حملہ تصور ہو گا اور روس چین اور پاکستان ملکر اپنا دفاع کرینگے اس تنظیم کا حصہ بننے کے بعد انڈیا کے لیے پاکستان پر حملہ ناممکن ہو جائے گا ہاں میں ایک اہم بات بھول گئی آرمی چیف کی قیادت میں پاک فوج کی جانب سے سمندر میں پچاس ہزار مربع کلو میٹر مزید علاقے کا حصول اور پاکستانی سمندری حدود میں اضافہ ایک اور کارنامہ ہے۔ اللہ راحیل شریف کو لمبی زندگی دے پتہ چل رہا ہے کہ ان کے گھر دو نشان حیدر کیوں گئے ہیں انکی رگوں میں بہتا خون اپنا آپ دکھا رہا ہے۔

Mrs. Jamshed Khakwani

Mrs. Jamshed Khakwani

تحریر : مسز جمشید خاکوانی