جنرل راحیل شریف کا وقت پر چلے جانا وقت کی ضرورت ہے، شاہ محمد اویس نورانی صدیقی

Jamiat Ulema Pakistan

Jamiat Ulema Pakistan

کراچی: جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور مرکزی جماعت اہل سنت کے نگران اعلیٰ شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف کا وقت پر چلے جانا وقت کی ضرورت ہے۔

قوم منتظر ہے کہ کوئی جنرل ایسا باکردار ہو جو خود اپنی مدت پوری ہونے پر ریٹائرمنٹ لے لے، قوم ان کے اچھے فیصلوں اور مدبرانہ قیادت کو ہمیشہ یاد رکھے گی، سرکاری خطبے کا نفاذ نا قابل عمل ملک دشمنی پر مبنی ہے،پارلیمنٹ میں موجود سیکولر و لادین طبقہ مذہبی حلقوں کی قوت برادشت نہ آزمائے، 295Cہمارے ایمان کی اساس بن چکا ہے، قانون ناموس رسالتۖ کا جان دے کر بھی دفاع کرینگے، چند مذہبی جماعتیں اپنا کردار ادا نہیں کر رہی ہیں، اقتدار کے نشے میں مست قرآن و سنت کے خلاف عمل کو قبل کر رہی ہیں۔

طلبہ سے امیدیں وابستہ ہیں، جمعیت علماء پاکستان اور انجمن طلبہ اسلام تحفظ مقام مصطفیۖ تحریک اور رہائی غازی ممتاز قادری کامشترکہ آغاز کر رہی ہیں، آرام باغ پارک کراچی میں انجمن طلبہ اسلام کے صوبائی میلاد مصطفیۖ طلبہ کونشن سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور مرکزی جماعت اہل سنت کے نگران اعلیٰ شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کا وقت پر چلے جانا وقت کی ضرورت ہے، قوم منتظر ہے کہ کوئی جنرل ایسا باکردار ہو جو خود اپنی مدت پوری ہونے پر ریٹائرمنٹ لے لے، قوم ان کے اچھے فیصلوں اور مدبرانہ قیادت کو ہمیشہ یاد رکھے گی، سرکاری خطبے کا نفاذ نا قابل عمل ملک دشمنی پر مبنی ہے،پارلیمنٹ میں موجود سیکولر و لادین طبقہ مذہبی حلقوں کی قوت برادشت نہ آزمائے، 295Cہمارے ایمان کی اساس بن چکا ہے، قانون ناموس رسالتۖ کا جان دے کر بھی دفاع کرینگے۔

چند مذہبی جماعتیں اپنا کردار ادا نہیں کر رہی ہیں، اقتدار کے نشے میں مست قرآن و سنت کے خلاف عمل کو قبول کر رہی ہیں، طلبہ سے امیدیں وابستہ ہیں، جمعیت علماء پاکستان اور انجمن طلبہ اسلام تحفظ مقام مصطفیۖ تحریک اور رہائی غازی ممتاز قادری کامشترکہ آغاز کر رہی ہیں،جمعیت علماء پاکستان طلبہ برادری کے ساتھ کھڑی ہے، انجمن طلبہ اسلام جمعیت علماء پاکستان کی طلبہ جماعت ہے، انجمن طلبہ اسلام کا مقصد جمعیت علماء پاکستان کے لئے دوسرے درجے کی قیادت تیار کرنا ہے، صدر محفل انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی صدر محمد زبیر صدیقی ہزاروی نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مختلف اضلاع میں طلبہ محاذ کا قیام عمل میں لا رہے ہیں، طلبہ یونین کی بحالی ہر طالبعلم کی دل کی پکاڑ ہے، تعلیمی اداروں میں فحاشی و عریانی قادیانی ایجنڈا ہے، اساتذہ و آفیسر یونین ہے تو پھر طلبہ یونین کیوں نہیں ہے؟بامقصد نظام تعلیم و نظام مصطفیۖ کا نفاذ انجمن کا سلوگن ہے، ناموس رسالتۖ کا دفاع ہی میلاد مصطفیۖ کی اصل ہے، انجمن کا مصطفائی سپاہی اپنے نبی ۖ کی حرمت پر کوئی حملہ برداشت نہیں کرے گا۔

غازی ممتاز قادری کی رہائی ہمارے ایجنڈے میں شامل ہے، طلبہ اسے خطاب کرتے ہوئے قائد طلبہ محمد زبیر صدیقی ہزاروی نے کہا کہ انجمن طلبہ اسلام کے بانی مفتی جمیل احمد نعیمی ہمارے لئے رہبر انقلاب اور رہبر شریعت بھی ہیں، انجمن طلبہ اسلام صوبہ سندھ کے زیر اہتمام سندھ سطح کے میلاد مصطفیۖ طلبہ کنونشن کوتین منفرد نشستوں میں تقسیم کیا گیا ، پہلی نشست میں انجمن طلبہ اسلام کے ذمہ داران اور ہمدردوں کے درمیان تقریریمقابلہ جات، دوسرے مرحلے میں تنظیمی خطابات اور تیسری نشست میں قائدین اور مہمان مقررین کے خطابات کروائے گئے، میلاد مصطفیۖ طلبہ کنونشن کو سانحہ آرمی پبلک اسکول، سانحہ نشتر پارک اور سانحہ باچا خان یونیورسٹی کے شہید طلبہ کو منسوب کیا گیا، کونشن میں ان شہداء کے لئے مختلف قرارداد بھی پیش کی گئیں اور دعا میں اس کنونشن کو شہداء کے لئے ایصال بھی کیا گیا، کنونشن کے شرکائے سے خظاب کرتے ہوئے۔