جنرل نشستوں پر اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے نامزد پارٹی امیدواران

Mian Channu

Mian Channu

میاں چنوں (ساحل منیر) آئندہ عام انتخابات میں جہاں مختلف سیاسی جماعتوں نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے لئے مخصوص اقلیتی نشستوں پراپنی ترجیحی لسٹیں الیکشن کمیشن میںجمع کرادی ہیں وہاں جنرل نشستوں کے چندقومی و صوبائی حلقوں کے لئے بھی اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے امیدواران کو پارٹی ٹکٹس پر نامزد کرتے ہوئے میدان میں اتارا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر این اے233 جامشورو سے کیسو مل کھیل داس کوہستانی اور این اے220 عمرکوٹ سے نیلم کماری عام انتخابات میں حصہ لے رہے ہیںجبکہ عوامی نیشنل پارٹی نے این اے 256 کراچی وسطی سے صوفیہ یعقوب اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس(GDA)نے این اے 216سانگھڑ سے کشن چند پروانی کو پارٹی امیدوار نامزد کیا ہے۔علاوہ ازیںپاکستان پیپلز پارٹی نے پی ایس47میرپور خاص سے رام کشوری لعل،پی ایس60جامشورو سے ڈاکٹر گیان چند اسرانی اورپی ایس61سے ڈاکٹر مہیش ملانی کو جنرل نشستوں پرٹکٹ جاری کئے ہیں۔