آئندہ نسلوں کو پرامن اور مستحکم پاکستان دیں گے : نواز شریف

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کہتے ہیں آئندہ نسلوں کیلئے پرامن اور مستحکم پاکستان دینے کیلئے پرعزم ہیں ، قوم کو یقین دلاتے ہیں دہشتگردی کیخلاف جنگ ہر صورت جیتیں گے ، قوم اور قیادت نے دہشت گردی کے خلاف واضح فیصلہ کیا۔

وزیر اعظم نوازشریف کا سانحہ اے پی ایس کی دوسری برسی پر بیان ، دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم ، وزیر اعظم نے کہا کہ معصوم فرشتوں کے قاتلوں کے ساتھ کسی قسم کا رحم نہیں کیا گیا۔

دنیا نے دیکھا کہ دہشتگردوں کی کمر توڑ دی گئی اور ان کا نیٹ ورک بھی تباہ کردیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی بقا کیلئے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دیں۔

وزیر اعظم نواز شریف نے آئندہ نسلوں کو پرامن اور مستحکم پاکستان دینے کے عزم کا اظہار کیا اور یقین دلایا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ ہر صورت جیتیں گے۔