گیپکو چیف غلام محمد اور جنید اختر کو عالمی ادارہ تنظیم الاسلام کی جانب سے گلدستے پیش کئے گئے

Saeed Ahmad and Ghulam Mohammad

Saeed Ahmad and Ghulam Mohammad

گوجرانوالہ : گوجرانوالہ میں نئے تعینات ہونے والے گیپکو چیف غلام محمد اور چیف انجینئر جنید اختر کو عالمی ادارہ تنظیم الاسلام کی جانب سے خوش آمدیدی گلدستے پیش کئے گئے۔

اس موقع پر ناظم اعلیٰ عالی ادارہ تنظیم الاسلام و ممبر ضلعی امن کمیٹی سعید احمد صدیقی نے دونوں آفیسران کو شہر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سمیت دیگر مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا ،جس کے جواب میں گیپکو چیف غلام محمد کا کہنا تھا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور جانفشانی کے ساتھ انڈسٹریل حب گوجرانوالہ کو درپیش بجلی کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور اقدامات کرتے ہوئے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کے لیے بھرپور کوششیں بھی کریں گے۔

بعد ازاں سعید احمد صدیقی نے انہیں امیر اعلیٰ عالمی ادارہ تنظیم الاسلام صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجددی صاحب کی جانب سے نیک دعائوں اور تمنائوں کا پیغام بھی دیا۔