گیپکو نے گوجرانوالہ کے صارفین کو زندہ درگور کر دیا ہے۔ فرقان عزیز بٹ

GEPCO

GEPCO

گوجرانوالہ : شباب ملی پاکستان کے نائب صدر فرقان عزیز بٹ نے کہا ہے کہ گیپکو نے گوجرانوالہ کے صارفین کو زندہ درگور کر دیا ہے۔

گوجرانوالہ سمیت پورے پنجاب میںاور بلنگ دھڑلے سے جاری ہے، صارفین کو 250 سے 50 3 یونٹس زیادہ ڈال دیے جاتے ہیں اور ستم ظریفی کی یہ بات ہے کہ بجلی کے بلوں کو تاریخ گزرنے کے بعد یا پھر عین وقت پر تقسیم کیا جاتا ہے تاکہ اضافی ڈالے گئے یونٹس برابر ہو جائیں۔

جس کی وجہ سے صارفین کے پاس بلوں کو درست کرانے کا وقت بھی میسرنہیں ہوتا اور ان کواضافی بوجھ اٹھانا پڑتا ہے۔ 300 یونٹس کے اوپر ایک یونٹ بجلی کا نرح 17روپے ہو جاتا ہے جس کے بعد صارفین کی بری تعداد گیپکو دفاتر کے چکر لگانے میں مصروف ہو جاتی ہے تو گیپکو ملازمین کے وارے نیارے ہو جاتے ہیں۔

بل ٹھیک کروانے کے بہانے واپڈا ملازمین صارفین سے انعام و نذرانے بھی وصول کرنے میں مصروف ہو جاتے ہیں۔فرقان عزیز بٹ نے مزید کہاکہ شباب ملی کے نوجوان ا ور بلنگ کے خلاف بھرپور عوامی قوت کے ساتھ احتجاج کرے گے۔