گیپکو میں بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران مزید 14 بجلی چور پکڑے گئے

Electricity Theft

Electricity Theft

وزیرآباد(عقیل احمد خان لودھی) گیپکو واپڈا کے چیف ایگزیکٹو چوہدری محمد اکرم کی ہدایات پر گیپکومیں جاری بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران مزید 14 بجلی چور پکڑے گئے، ڈائریکٹ کنڈے ڈال کر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے جانے والوں کو 30119 یونٹس کی مد میں 4 لاکھ 4 ہزار روپے کے ڈیٹیکشن بِل جاری۔

ریجن بھر سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے جانے والوں میں عبدالرزاق ، محمود احمد، مقصود احمد، محمد یعقوب، مختار رشید ولد عبدالرشید، محمد اسحاق ولد بدر دین (گائوں نواں پنڈ)، طیب شاہ ولد صابر شاہ، محمد اشرف ولد روشن، فیض محمد ولد غلام حسین (کوٹ بلوچ)، محمد احسان ولد محمد خاں، شبیر حسین ، محمد شہباز اور محمد عبداللہ کے نام شامل ہیں۔

گیپکو نے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے جانے والوں کو 30119 یونٹس کی مد میں4 لاکھ4ہزار روپے کے ڈی ٹیکشن بِل جاری کر کے تمام بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کیلئے متعلقہ تھانوں میں درخواستیں دے دی ہیں۔