جرمن آرمی پاک فوج کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہے : عاصم باجوہ

Asim Bajwa

Asim Bajwa

لاہور (جیوڈیسک) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کے دورہ جرمنی کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے خصوصی گفتگو کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ جرمنی نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہا ہے اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

عاصم باجوہ کا کہنا تھا کہ اس دورے کا مقصد باہمی تعاون کو بڑھانا ہے۔ جرمن آرمی دہشت گردی کے خلاف پاک آرمی کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرمن آرمی چیف جلد ہی پاکستان کا دورہ بھی کریں گے۔