جرمن بنڈس لیگا : بائرن میونخ نے مینز کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا

Bayern Munich

Bayern Munich

فرینکفرٹ (جیوڈیسک) جرمن بنڈس لیگا میں دفاعی چیمپئن بائرن میونخ کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ بورشیا ڈورٹمنڈ اور ہین اوور کے میچز ہار جیت کے بغیر اختتام کو پہنچے۔

دفاعی چیمپئن بائرن میونخ نے مینز کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر لیگ میں ٹاپ پوزیشن برقرار رکھی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے سٹرائیکر رابرٹ لیون ڈوسکی نے دو گول کرکے لیگ میں مجموعی طور پر سو گول کرنے کا کارنامہ انجام دیا۔

بورشیا ڈورٹمنڈ اور ڈارمشٹیڈ کا میچ دو دو گول سے برابر رہا ۔ ایبا می ینگ نے دوگول کرکے میزبان ٹیم کو برتری دلائی تاہم میچ کے اختتامی لمحات میں ڈارمشٹیڈ نے گول کرکے مقابلہ برابر کر دیا ۔ بنڈس لیگا میں وولفس برگ اور ہین اوور کا میچ بھی ایک ایک گول سے برابر رہا۔