جرمن چانسلر نے ترکی کو انتہا پسندی کیخلاف جنگ میں حمایت کی یقین دہانی کرا دی

Angela Merkel

Angela Merkel

برلن (جیوڈیسک) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے ترکی کو انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں حمایت کا یقین دلایا ہے۔

ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے انجیلا مرکل نے ترک وزیر اعظم کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا۔

انھوں نے کہا کہ ترک حکومت اس ضمن میں مؤثر اور مناسب کارروائیاں کرے۔

مرکل نے یہ فون ایسے وقت میں کیا ہے جب ترکی میں گزشتہ روز سکیورٹی فورسز پر ایک حملے کے نتیجے میں دو فوجی مارے گئے تھے۔