جرمن موسیقار کی وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے لیے ٹرمپ کو ڈیڑھ ارب یورو کی پیشکش

Trump

Trump

جرمن (جیوڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے لوگوں کی مایوسی انتہا کو پہنچ گئی۔ جرمن موسیقار نے وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے لیے ٹرمپ کو ڈیڑھ ارب یورو کی پیشکش کر دی۔ چندہ مہم کے لیے ویب سائٹ بھی بنا لی۔

صرف مسلمان ہی نہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہر کوئی تنگ آگیا ہے۔ ایک جرمن موسیقارنے ٹرمپ کو وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے لیے ڈیڑھ ارب یوریو کی پیشکش کر دی۔

میونخ میں رہنے والے موسیقار رولینڈ ہفٹر نے ٹرمپ کو رقم کی ادائیگی کے لیے چندہ مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ اس مقصد کے لیے رولینڈ نے ایک ویب سائٹ کی بنیاد بھی ڈالی ہے جس کا نام اس نے سٹاپ ٹرمپ رکھا ہے۔

رولینڈ ہفٹر کا کہنا ہے کہ ان کی چند مہم سے لوگوں کی مایوسی ظاہر ہوتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ خاطر خواہ رقم جمع ہونے پر وہ ٹرمپ کو وائٹ ہاؤس چھوڑنے کی پیش کش کریں گے۔