جنوبی جرمن ریاست باویریا اور آسٹریا کے درمیان ہائے وے پر جرمن پولیس نے تلاشی کے لیے ناکے لگا لیے

German Police Checkpoint

German Police Checkpoint

پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) جنوبی جرمن ریاست باویریا اور آسٹریا کے درمیان ہائے وے پر جرمن پولیس نے تلاشی کے لیے ناکے لگا لیے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ پولیس ان ناکوں سے ایسی گاڑیوں کی چیکنگ کا ارادہ رکھتی ہے، جن میں امکاناً غیر قانونی مہاجرین کو چھپا کر جرمنی منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس چیکنگ کے عمل میں باویریا کی پولیس کو وفاقی پولیس کا تعاون بھی حاصل ہے۔

باویریا کے وزیر داخلہ ژوآخم ہرمان اور آسٹریا کے وزیر داخلہ وولفگانگ زوبوٹکا بھی آج جمعرات، بارہ دسمبر کو ان شاہراؤں پر پولیس چیکنگ کا معائنہ کریں گے۔

اس موقع پر پولیس اہلکاروں سے وہ خطاب بھی کریں گے۔ ان وزراء کو پولیس کے مقامی نگران چیکنگ کے عمل پر پریفنگ بھی دیں گے۔