جرمنی : ایک عمارت سے سات نومولود بچوں کی لاشیں برآمد

Newborn Babies, Bodies Recovered

Newborn Babies, Bodies Recovered

برلن (جیوڈیسک) پولیس کے مطابق قتل کے محرکات پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آئیں گے۔ مقامی میڈیا کے مطابق عمارت کے قریب رہنے والی ایک خاتون کو سیڑھیوں پر ایک بچے کی لاش ملی تو اس نے پولیس کو اطلاع کر دی۔

عمارت کی جامع تلاشی لینے پر مزید سات لاشیں بر آمد ہوئیں۔ مقامی افراد کے مطابق عمارت میں رہائش پذیر خاتون کی ان کے شوہر سے علیحدگی ہوئی تھی اور وہ شراب کی بھی عادی ہے۔

پولیس کو شک ہے کہ ان بچوں کے قتل میں اس خاتون کا ہاتھ ہو سکتا ہے جس کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔